مری بجلی کے بلوں نے تاجروں کی چیخیں نکال دیں

مری بھاری بھرکم بجلی کے بلوں نے تاجروں کی چیخیں نکال دیں، بڑی دوکانوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے دوکانداروں کو محکمہ واپڈا نے بھاری بل روانہ کردئیے۔ تاجروں کا موقف ہے کہ وہ اس ظلم کو برداشت نہیں کرسکتے،پہلے سے ہی طوفانی مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کررکھ دی ہے بجلی گیس کے بل اداکریں یااپنے بال بچوں کو رزق حلا ل کھلائیں مرکزی انجمن تاجران مری نے بجلی بلوں کی ادائیگی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہمیں ریلیف دینے کے بجائے ہم سے پیسے وصول کرنے لگی ہے حکومت امراء پر ٹیکس لگائے غریب تاجروں کے بچوں سے کیوں روٹی کانوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں پرعائد ٹیکس کوفوری ختم کیاجائے بصورت دیگر شدیداحتجاج کیاجائیگااور کاروباربندکرنے پرمجبورہوجائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں