مری(پنڈی پوسٹ نیوز)ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔گلیات اور مری میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آسمان پر گہرے بادلوں کے ڈیرے ہیں، سرد ہواؤں اور بارش نے موسم سرد اور خوشگوار بنا دیا۔مری آنے والے سیاحوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا جبکہ گھروں اور ہوٹلوں میں انگیٹھیوں اور ہیٹرز کا استعمال بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب ہری پور سمیت تحصیل خانپور اور غازی میں طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہو گئی۔بارش کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا، شہریوں نے گرم چادروں، جیکٹس اور دیگر گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔ہری پور میں بارش کے باعث بجلی کے مختلف فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.