مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنرمری محمداقبال سنگھیڑا کا گذشتہ رات گئے ضلعی این سی او سی کی ٹیم،تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری راناکرامت علی،سول ڈیفنس اہلکاروں اوراپنے عملے کے ہمراہ مال روڈ اوردیگرعلاقوں کااچانک دورہ رہائشی ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس ، دوکانوں اوردیگر کاروباری مراکز پرپر ایس او پیزعمل کروانے اور کورڈ 19 سرٹیفیکٹ کی چیکنگ کی اس دوران ہوٹلوں کو سیل کیا ، جرمانے کئے اور کئی افراد کوایس اوپیز پرعمل نہ کرنے پرپولیس کے حوالے کیا گیا،کاروباری حلقوں نے اس طرح اچانک خوف وہراس پھیلانے اورکاروباری مراکز کو سیل کرنے پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مری کے کاروباری حلقے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل اورتحصیل انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مری کورونافری شہر بن چکا ہے ایسے میں کاروباری مراکز کو سیل کرنا اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں کیونکہ کئی لوگوں کی کاروباری مراکز کی نچلی منزلوں پر رہائشیں بھی ہیں۔
158