مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)این سی او سی ٹیم کا اچانک مری کادورہ مال روڈ اورملحقہ بازاروں کامعائنہ کیا حکومتی ایس اوپیزپر عمل نہ کرنے پر جرمانے کئے اوردوکاروباری مراکز کو سیل بھی کردیا،ٹیم نے ریسٹورنٹس اوردیگر کاروباری مراکزکوبھی چیک کیا،ریسٹورنٹس میں موجود سیاحوں کے کوڈ۔19 ویکسی نیشن کارڈ چیک کئے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کاجائزہ بھی لیا اس موقع پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹرمری راناکرامت علی،سول ڈیفنس اہلکاراور دیگرمحکمہ صحت کاعملہ بھی موجود تھا،این سی اوسی ٹیم نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسی طرح اچانک دورے کرینگے اورایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
154