کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مریم نواز کی کشمیر روانگی،کہوٹہ آمد پر متوالوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا تفصیلات کے مطابق مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن 2021 کیلئے نون لیگ کی جانب سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں آج جب وہ اسلام آباد سے براستہ کہوٹہ کوٹلی روانہ ہوئیں تو ان کے ہمراہ ڈرائیونگ سیٹ پر شاہد خاقان،دیگر میں مفتاح اسماعیل،مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے کہوٹہ آمد پر لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی جنھوں نے مریم نواز کو کہوٹہ آمد پر خوش آمدید کہا مریم نواز آج کوٹلی، کل ہجیرہ اور راولا کوٹ جبکہ 18 جولائی کو باغ اور 19 جولائی کو حویلی میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کہوٹہ کے عوام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے استقبال نے مجھے ورطہ حیرت میں ڈال دیا جس طرح آپ لوگوں نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا اس پر کہوٹہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں
265