لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کے لئے ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوانا طولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ”اناطولیہ“بھی منعقد کی جائے گی۔ ترکیہ کی خاتون اوّل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے دعوت نامہ میں پیغام دیا کہ مجھے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی۔ امید ہے
کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی۔ منتظم ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025ء میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی۔انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کا عنوان ”منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی“ ہوگا۔
اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتازسفارتکاروں،رائے عامہ کے لیڈرز اورچیدہ چیدہ شخصیات شریک ہونگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہونگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ”منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل او ر علم سے تبدیلی کی طاقت“کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی