224

مری‘غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن مہم چوتھے روز بھی جاری اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول کی نگرانی میں این ایچ اے انفورسمنٹ کے عملہ نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے  پر متعدد مکانات کی غیرقانونی چاردیواری اور تجاوزات کو گرا دیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن  انفورسمنٹ عملہ نے چیف آفیسر مری کی نگرانی میں اپر جھکاگلی روڈ، ویوفورتھ روڈ، مری بروری،  روات بھوربن روڈ  پر غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا جبکہ متعددغیرقانونی حصوں کو جزوی طور گرایا، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن مہم کے دوران سرکاری اراضی کو بھی واگزار کرایاگیا ہے اور اس آپریشن کے دوران  انفورسمنٹ عملے سمیت مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں