مری‘حکومت پنجاب کی طرف سے مری کے غریب لوگوں کو ملنے والاسرکاری آٹا اچانک بندکردیا گیا6 دنوں سے آٹے کی فراہمی بندکردی گئی، پہلے سستے آٹے کے 500 تھیلے روزانہ آتے تھے جبکہ بعد میں ملی بھگت سے 4 سوبیگ اورپھر 300 بیگ کردئیے گئے اوراب آٹے کی سپلائی مکمل بندکردی گئی ہے،سستے آٹے کی بندش سے غریب عوام کو شدیدمشکلات کاسامنا،عسکری آٹا فی تھیلہ 19سو روپے میں فروخت ہورہا ہے،غریب اورکم آمدن افراد کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنراورڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی جاتی ہے کہ غریبوں کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے فوری طور پر مری میں سستے سرکاری آٹے کی سپلائی بحال کیاجائے۔