مری(محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ )جی ٹی روڈ سترہ میل کے قریب ٹریفک حادثہ مری سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر بس نمبر ایل پی ٹی 3941 روڈ پرالٹ گئی جسکے نتیجے میں 15 مسافرجن میں خواتین بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے جن میں سے چھ افراد شدید زخمی ہیں زخمیوں میں زبیدہ بی بی، مسرت، حمیدہ، رفاقت، مومنہ، محمدنثار، گلفراز، ممتازعلی، محمدطارق، محمدشہزاد، شکیل،احمدعلی،عارف علی،نوازش اور زریدہ بی بی شامل ہیں،حادثہ کی اطلاع ہی ملتے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم2 ایمرجنسی ایمبولینس اورایک ریسکیو وہیکل کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے چھ شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پولی کلینک اور اکبر نیازی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا جبکہ 9 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد روانہ کردیاگیا۔
145