راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈیلی ویجرز کر مدت ملازمت میں توسیع دی جائے اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیوٹ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ معذور و نابینا افراد کیلئے تین فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔یہ بات انہوں نے معذور اور نابینا افراد کیلئے قائم ضلعی ازالہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائیگا اور ان کیلئے کھیلوں کی سہولیات کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے ہسپتالوں میں ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔اجلاس میں خصوصی افراد کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے ازالہ کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔
110