محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز سے کوئی مشکوک مواد نہیں ملا،ابتدائی رپورٹ جاری

(پنڈی پوسٹ نیوز)قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز کی ابتدائی فرانزک تحقیقات کے دوران ڈریسنگ روم کی معلومات مبینہ طور پر لیک کرنے کے حوالے سے کوئی اہم یا مشکوک معلومات نہیں ملی ہیں۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران میڈیا پر ہونے والے افواہوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد کھلاڑیوں کے فونز کو تحویل میں لیا تھا۔

اب ان آلات کو مزید گہرے فرانزک تجزیے کے لیے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مالیاتی معاملات اور دیگر ڈیٹا کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد حتمی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جمع کرائی جائے گی۔