مانکیالہ قتل کیس کا فیصلہ، ایک ملزم کو سزائے موت،دو کو عمر قید

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کے علاقے ریڈکو مل کے قریب اگست 2025 میں ہونے والے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم جاوید یاسر کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی، جبکہ ملزمان یاسر محمود اور اسرار احمد کو عمر قید اور 3، 3 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ واقعہ اگست 2025 میں پیش آیا تھا، جس کا عدالتی فیصلہ سامنے آنے پر مقتول کے اہل خانہ کو انصاف کی امید پوری ہوئی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.