(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد آل احمد نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد موئزو کو اعزازی پی ایچ ڈی (PhD) کی ڈگری سے نوازا ہے۔یہ باوقار ڈگری وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی کنووکیشن تقریب کے دوران مالدیپی صدر کو ان کی شاندار قیادت اور پاکستان اور مالدیپ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے گراں قدر کردار کے اعتراف میں پیش کی گئی۔ اس خصوصی تقریب میں وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور یونیورسٹی کے تعلیمی وفد نے شرکت کر کے اس تاریخی لمحے کو رونق بخشی۔