150

لیبیا کشتی حادثہ کے مزید دو ملزمان گرفتار

پشاور (نمائند ہ پنڈی پوسٹ)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کے زیرِ استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہوئے تھے۔ملزمان نے متاثرین کو کشتی میں لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو حادثے کا شکار ہو گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں