این اے 52اور پی پی 5 کی عوام حد سے زیادہ شریف ہے کہ اس پر جو بھی فیصلہ مسلط کیا جائے اس من عن تسلیم کر لیتی ہے ،یہاں عوام پر الیکشن کے دنوں پر کرائے کے امیدوار بھی مسلط کیے گے لیکن اس عوام نے کبھی اف نہ کی اور یہ نہ دیکھا کہ اس
وقت کا امیدوارکیپٹن صفدر ہے یاراجہ پرویزاشرف کا بیٹا جو صرف منہ دکھائی کی غرض سے اس حلقہ میں آئے لیکن یہاں کی عوام نے ان کو سرآنکھوں پر بٹھایا خطہ پوٹھوار کے سپوتوں کو سلام کہ یہ جس کے ساتھ بھی چلتے ہیں جی جان سے لیکن ان کو جو بھی ملا وہ ایسے( جیسے ہتھ چھوڑ کے)محاورتااسی خطہ کے ایک سپوت نے سیاست میں قدم رکھا جوبالکل نوارد تھے لیکن عوام نے کامیابی کو ان کے قدموں میں رکھ دیا،وہ ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنے میری مراد،قمرالسلام راجہ سے ہے ق لیگ کے دور حکومت میں انہوں نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور ہر گلی چورائے پر ان کی گرانٹ اور تختی نمایاں تھی،پھر وقت نے پلٹا کھایا اور ق لیگ کا دور ختم ہوا
اور مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی اور قمرالسلام راجہ نے بھی شائید عوامی مفاد کو دیکھا اور ن لیگ میں شمولیت اختیا کرلی لیکن اس دفعہ ان کا ساتھ تھا چوہدری نثار علی خان کے ساتھ،پھر ایک باراسی حلقہ کی عوام کو سلام کہ انہوں نے ووٹوں کی وہ برسات کی کہ پو رے پنجاب میں زیادہ ووٹیں لینے کاریکارڈ بن گیا،لیکن دوسری طرف وہ حلقہ میں اس طرح ترقیاتی کاموں کی گرانٹ جاری نہ کرسکے جس طرح ق لیگ کے دور میں وہ کرتے تھے کچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ فنڈز جیب میں ڈال کر پھر تے تھے ،دوبارہ کامیابی کے بعد حکومت پنجا ب نے ان کو چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن منتخب کردیا گزشتہ دنوں ایک اخبار نے ایک خبر شائع کی کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہیں
اور اس کے چیئرمین قمرالسلام راجہ نے 30کروڑ سے زائد کا فنڈز کو گھوسٹ سکولوں کو جاری کیا ہے،اس کے علاوہ کچھ غیر قانونی تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں کیا یہ سچ ہے؟ دوسری طرف آپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ آپ اس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے اور جن لوگوں کا بھرتی کا آپ کے اوپر الزام ہے آپ نے ان کو بھرتی نہیں کیا، اور یہ سارا کیس آپ کی تعیناتی سے پہلے کا ہے لیکن اب یہ آپ کا حق بنتا ہے کہ آپ اس اخبار کے خبر کی تردید کے ساتھ ساتھ ا پنے حلقہ کے عوام کو بھی اعتماد میں لیں آپ نے اس حلقہ سے ریکارڈ ووٹیں لیں ہیں اور حلقہ کی عوام کے اعتماد کی وجہ سے آپ نے ووٹ سوشل میڈیا پر نہیں لیے تھے آپ کا کہنا ہے کہ آپ اس کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے اس حلقہ کے عوام آنکھیں بند کر کے اعتماد کرتے ہیں لیکن جب اس عوام کا اعتماد ٹوٹے گاتوپھر ؟
آپ حلقہ میں آئیں اور عوام کو یقین دلائیں کہ آپ کا دامن صاف ہے اور صرف اور صرف آپ کا نام استعمال کیا گیا ہے اوبقول آپ کے کہ آپ اس وقت اس پوسٹ پر نہیں تھے ،پی پی 5کی عوام کو آپ کے جواب کا انتظار ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں قمرالسلام راجہ نہ صرف حلقہ میں بلکہ پنجاب کی سطح پر تعلیمی حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دے رہیں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ان کو ہر موقع پر عزت بھی دیتے ہیں حلقہ کیلئے یہ بھی اعزاز ہے کہ ان کا ایم پی اے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ بین الاقوامی دورے کرچکا ہے پنجاب لاہورمیں مصروفیات کے باعث حلقہ میں کم وقت دے پارہے ہیں لیکن ہر اتوار کو چوک پنڈوڑی دفتر میں عوامی مسائل سن کر حلقہ سے غیر حاضری کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں.