”پنڈی پوسٹ“ ایک اخبار جس نے معجزاتی طور پر انتہائی قلیل وقت میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اپنا مقام بنایا اور پوٹھوہار میں پاکستان کے صف اوّل کے اخبارات سے زیادہ سرکولیشن جاری کر کے پوٹھوہار میں منفرد مقام حاصل کیا آج سے 11 سال قبل عبدالخطیب چوہدری اور انکی ٹیم نے اس اخبار کی بنیاد رکھی اس اخبار کو شروع کرنے میں جن اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان میں راقم بھی شامل ہے اور آج ان میں سے چند ایک اپنے رب کے حضور پیش ہو چکے ہیں جن میں قابل ذکر ملک ظفر اقبال اور جاوید اقبال بٹ ہیں یہ دو شخصیات ہمیشہ ہی ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی اپنی دوستی اور پیار محبت کا پیکر یہ دو شخصیات تھیں جنہوں نے اپنے غیر جانبدارانہ تبصروں کے ذریعے نام کمایا۔اس اخبار کیلئے دیگر شخصیات کیساتھ ساتھ ایک ایسی نوجوان شخصیت بھی ہے جسے ہم محمد ابراہیم کے نام سے جانتے ہیں ہیں محمد ابراہیم نے پنڈی پوسٹ کو اپنے آئیڈیاز کے ذریعے منفردمقام دلوایا سب سے پہلے انہوں نے پنڈی پوسٹ ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام شروع کیا، ڈیزائننگ کے ساتھ ساتھ دیگر فارمیٹ سوشل میڈیا میں انہوں نے پنڈی پوسٹ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بڑا کردار ادا کیا اس لئے عبدالخطیب چوہدری کے بعد جس شخصیت نے پنڈی پوسٹ کو دوام بخشا وہ محمد ابراہیم ہے راولپنڈی اسلام آباد اور پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں پنڈی پوسٹ نے اپنے غیر جانبدرانہ تجزیوں، تبصروں کے ذریعے نام روشن کیا۔آج کے دور میں جہاں پر اخباری صنعت انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے پیپرز کی قیمت میں ہونے والے اضافے نے ملک کے بڑے اخبارات کو بھی دیوار سے لگا دیا ہے ملک کے بڑے میڈیا گروپس کے اخبارات بھی ڈاؤن سائزنگ پر مجبور ہوئے وہاں پر پنڈی پوسٹ نے مسلسل اشاعت کے گیارہ سال مکمل کر لئے ہیں۔گزشتہ روز پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری نے اپنے آشیانے پر پنڈی پوسٹ کی 11 ویں سالگرہ منانے کا اہتمام کیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی صحافیوں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پنڈی پوسٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پنڈی پوسٹ بلاشبہ دور حاضر کا وہ معتبر ترین اخبار ہے جس کے سیاسی تجزیے عوام میں بہت مقبول ہے علاقائی مسائل کے حل کے لیے اس اخبار نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اس کے ساتھ،ساتھ علاقے کی نوجوان ابھرنے والی سماجی، سیاسی شخصیات کو اس اخبار کے ذریعے ایک نئی پہچان ملی ہے جس کا تمام تر کریڈٹ عبدالخطیب چوہدری اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ہے سچائی کا علم لے کر میدان عمل میں اترے اور انتہائی جانفشانی اور محنت کے ساتھ پنڈی پوسٹ کو پاکستان کے معتبر ترین اخبارات میں شامل کروانے میں اہم کردار ادا کیا میں یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے عبدالخطیب چوہدری کی اس کامیابی اور پنڈی پوسٹ کے 11 سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ پنڈی پوسٹ نے جس طرح سے گیارہ سالہ غیرجانبدارانہ صحافت کا سفر جاری رکھا وہ آئندہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
221