224

فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں مٹھائی کی دکانوں چیکنگ مہم


لاہور(سی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سویٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ مہم کے دوران 1971پوائنٹس کی چیکنگ،قوانین کی خلاف ورزیوں پر434کو جرمانے،1461کواصلاحی نوٹسزجاری جبکہ 356کلو ناقص مٹھائیاں،76کلوبیکری آئٹمز،بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور ناقص آئل تلف کردیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور زون میں 733،راولپنڈی691جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 547یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔مٹھائیوں کی تیاری میں مضر صحت کھلے رنگ،ملاوٹی دودھ اور کیمیکلزکا استعمال کیا جا رہا تھا۔ نا مناسب سٹوریج،حشرات کی بھرمار،گندے اور بدبودار ماحول کی بنا پر جرمانے عائد کیے۔عید جیسے خوشیوں کے تہوار پر مٹھائیوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی۔ناقص اور غیر معیاری مٹھائی کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضرثابت ہوسکتا ہے۔تمام فوڈ بزنسز کے لیے فوڈلائسنس،ملازمین کے میڈیکل اور پیک شدہ پروڈکٹ پر مکمل لیبلنگ لازم ہے۔صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کی تیاری سے ترسیل تک ہر مرحلے کی نگرانی کی جارہی ہے۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد کرنا لازم ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں