کہوٹہ (عثمان مغل‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) پی ٹی آئی دور حکومت کا کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری کو آپس میں ملانے والا سیاحتی منصوبہ ٹورازم ہائی وے محدود ہو کر رہ گیا۔ بمشکل چوکپنڈوڑی سے بیور تک روڈ شولڈرز نالیاں مکمل ہونگی۔
بجٹ 2024 میں بھی اس منصوبے کیلئے رقم نہیں رکھی گئی۔ 123کلومیٹر اس منصوبے کو شروع ہونے پانچ سال ہوگئے ہیں۔ جون 2024میں اسکو مکمل ہونا تھا۔فنڈز کی وجہ سے کام میں تعطل رہا جس وجہ سے فیز1 کہوٹہ کا کام ہی مکمل ہوسکا ہے۔
اس منصوبے کا کل تخمینہ پانچ ارب سے زائد تھا جس میں سے ایک ارب اسی کروڑ جاری ہوئے ہیں۔جبکہ تیس کلومیٹر دو رویہ ہائی وے تیار ہوچکی ہے۔
اس وقت وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے ایم این اے اسامہ سرور، بلال یامین ستّی اور راجہ صغیر مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔