راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے فلور ملوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایم ڈی آئی چارجز کے خلاف آج (بروز جمعرات) سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روک دی گئی ہے ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق وائس چیئرمین و ٹیکسلا، واہ ایسوسی ایشن کے صدررضا احمد شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فلور ملوں پر پہلے اڑھائی لاکھ روپے کے فکس ایم ڈی آئی چارجز لاگو تھے جو مل چلنے یا بند ہونے ہر دو صورت میں مل مالکان ادا کرتے تھے لیکن موجودہ حکومت نے یہ چارجز بڑھا کر8لاکھ روپے یکر دیئے ہیں
جو ہر قیمت پر فلور مل مالکان ادا کرنے کے پابند ہیں اسی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس مین بھی اضافہ کر دیا گیا ہے حالانکہ ملکی تاریخ میں کبھی آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف سستے آٹے کی فراہمی کے دعوے کرتی ہے اور دوسری جانب ایم ڈی آئی چارجز میں 300فیصد اضافے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے براہ راست عام آدمی متاثر ہو گا اور آٹے کی قیمتوں میں یکدم تیزی آئے گی
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ فلور مل مالکان کے ملک گیر اجلاس میں 1500میں سے1200مل مالکان نے شرکت کی تھی جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ظالمانہ ٹیکسوں کی واپسی تک تمام فلور ملیں مکمل بند رکھی جائیں گی اور اس متفقہ فیصلے پر آج سے بھر پور عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گندم کی واشنگ اور گرائنڈنگ روکنے سے شہر میں آٹے کی سپلائی بندرہے گی۔