178

فلاح پارٹی پنجاب کے صدر راشد گردیزی سے خان عبدالقیوم کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جمیعت علمائے جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل خان عبدالقیوم خان سے پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر سید راشد علی گردیزی کی ملاقات۔ملاقات میں آزاد کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر نے کہا کہ جمیعت علمائے جموں وکشمیر ہی ہماری نظریاتی جماعت ہے۔الیکشن کے حوالے سے جمیعت علمائے جموں و کشمیر کے تمام فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔کشمیر کی آزادی قائد اعظم محمد علی کا خواب تھا جس کی تکمیل ہم سب پر فرض ہے۔انھوں نے کہا کہ مولانا امتیاز صدیقی صدر جمیعت علمائے جموں و کشمیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل خان عبدالقیوم خان نے انتخابات کے حوالے سے دور اندیش فیصلے کیے ہیں۔جس کے آنے والے وقت میں نہ صرف آزاد کشمیر میں اثرات مرتب ہوں گے بلکے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کشمیر کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔کشمیر اولیاء کی سرزمین ہے۔علامہ امتیاز صدیقی نہ صرف صوفیاء کی فکر کے وارث ہیں بلکے اس عظیم قافلے کے سالار ہیں جنکی ولولہ انگیز جدوجہد میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ان شاء اللہ کشمیر آزاد ہو گا اور تکمیل پاکستان کا خواب پورا ہو گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں