اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے غریب محنت کش کے گھر کا بل 18 لاکھ 42 ہزار روپے بھیج دیا ،محنت کش کا کہنا ہے کہ ایک ہزار روپے دہاڑی کماتا ہے ساڑھے 18 لاکھ روپے کیسے ادا کروں گا۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دینہ کے محنت کش کے گھر کا بل 18 لاکھ 42 ہزار روپے بھیج دیا۔ دینہ لڈھر کے رہائشی غریب مزدور کا مکان بھی خستہ حال ہے۔
محنت کش کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ کا 56 ہزار روپے بجلی کا بل ادھار لے کر جمع کروایا تھا۔ اگلے ہی ماہ پھر سے اضافی بل بھیج دیا گیا جو سراسر زیادتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ ایک ہزار روپے دن کا کماتا ہوں ساڑھے 18 لاکھ روپے کیسے جمع کرواؤں۔
آئیسکو ترجمان سے بات کی گئی تو حکام کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر میں غلط اندراج سے بل زیادہ آگیا ہے جلد درست کردیا جائے گا۔