راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے بھر کے بلدیاتی حکام کو عید میلادالنبی کے جلوسوں کے حوالے سے تمام انتظامات کو قبل از وقت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر میٹرو پولیٹن،میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، تحصیل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کے راستے پر بلڈنگ مٹیریل اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ٹوٹی سڑکوں اور گلیوں کا پیچ ورک فوری طور پر مکمل کیا جائے،جلوسوں کے روٹس پر اسٹریٹ لائٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راستوں کی صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے، مرکزی شاہراہوں،سڑکوں،گلیوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جاہیں۔چیف افسران جلوسوں کے راستے پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سینی ٹیشن اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیں مزید برآں جلوسوں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
135