143

عوام ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی سزا بُھگت رہے ہیں،راجہ صغیر احمد

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کی وجہ سے حکومت کو بھی ہر پندرہ دن بعد پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کنوہا کے کونسلر راجہ ناہید اختر کی رہائش گاہ واقع موہڑہ وینس کنوہا میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں میڈیا کیساتھ گفتگو میں کیا۔وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،سابق امیدوار برائے ایم این اے چوہدری محمد عظیم، سینئر نائب صدر گلفراز بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ایم پی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان کی نیک نیتی پر شک نہیں کرنا چاہئے،ملک میں مہنگائی کے طوفان کی اصل وجہ مسلم لیگ (ن) کی غلط پالیسیاں ہیں جس کی سزا عوام بھگت رہی ہے۔وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک میں پٹرول کی قیمتیں ہمارے ملک کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں مگر وہاں ایک مربوط سسٹم کی وجہ سے عوام مہنگائی کا اثر محسوس نہیں کرتی۔چوہدری محمد عظیم نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں سموٹ،منیاندہ،چوآخالصہ،نلہ مسلماناں،کنوہا، بھلاکھر کی 3وارڈزاور دوبیرن کلاں میں گلیات کی تعمیر کیلئے سوا کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے جس کا تخمینہ لگا کر ٹینڈرنگ کیلئے لاہور بھیجوایا جا رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں