لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)صوبائی حکومتوں کا خاتمہ،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا،عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے بھی ممکنہ اقدامات شروع کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب اور کے پی میں حکومتوں کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی عہدیداران کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے بدھ کے روز صبح کے وقت مرکزی رہنما فواد چوہدری کو زمان پارک سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق لاہور زمان پارک جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ فوج ،رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے لاہور میں پولیس پہلے ہی بڑی تعداد میں تعینات ہے ادھر مرکزی رہنما فرخ حبیب اور زبیر خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔صدر مملکت عارف علوی اچانک اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان کی عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے
153