راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ لاہور پولیس کی بارہ رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تاہم ٹیسٹ نہ ہونے پر واپس روانہ ہو گئی۔
پولیس ٹیم اس سے قبل بھی تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے رجوع کر چکی ہے، لیکن ہر بار انہیں انکار کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی پہلے ہی تحریری طور پر اس ٹیسٹ سے انکار کر چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ ایک اہم مقدمے کے سلسلے میں درکار ہے، تاہم مسلسل انکار کے باعث تفتیش میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔