73

عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا۔اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہوں گے، کارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دونگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈرانے دھمکانے کا مقصد میدان سے ہٹانا ہے تاکہ لندن سے بھاگا بھاگا ایک شخص آئے اور الیکشن جیت سکے، ان کے اوپراس وقت 60 سے زائد مقدمات ہیں، منصوبہ یہ تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، بولنے والوں کے منہ بند کیے جائیں۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ڈی این اے لیب نہ بنانے کا الزام لگایا، 2017 میں خیبر میڈیکل کالج میں ڈی این اے کی لیبارٹری بناچکے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ این ایف سی ایوارڈ میں صرف پنجاب اور خیبرپختونخوا نے پیسے دیے، جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہے 55 ارب روپے میں سے 5 ارب پیسہ کے پی کو دیا گیا، ان کا پلان ہے کہ تحریک انصاف کو ڈرادھمکا کر کمزور کیا جائے، وہ لوگ جو ہمارے مخالف تھے انھیں دونوں صوبوں میں اوپر لایا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں