163

عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر برہم گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)عدالت کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔تفصیلات کے مطابق شہریار آفرید توہین عدالت کیس میں جسٹس بابر ستار نےاستفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر اس وقت کہاں ہیں وکیل نے بتایا کہ وہ خیرپور ہیں اور کل انھوں نے والدہ کے حکم پر عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہونا ہے جس پر جسٹس بابر ستا ر نے کہا کہ وہ اس عدالت کو آگاہ کیے بغیر روانہ ہو گئے وکیل شاہ خاور نے جواب دیا جی والدہ کا حکم تھا،!ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیےاور کہا کہ انھیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے عدالت نے تمام صوبوں کے آئی جیز بشمول آئی جی اسلام آباد کو حکم جاری کر دیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں