پیشن سپر لیگ ایڈیشن 1 میں عبداللہ قریشی نے شاندار بیٹنگ اور تباہ کن بولنگ کے ذریعے سب کے دل جیت لیے۔
پیشن بادشاہ کے خلاف میچ میں انہوں نے 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم پیشن مارخور کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا، جبکہ 155 سے زائد اسٹرائیک ریٹ اور 50 پلس اسکور نے ان کی بیٹنگ صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔
بولنگ میں بھی عبداللہ قریشی نے متاثر کن کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد انہیں بجا طور پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کرکٹ حلقوں نے ان کی پرفارمنس کو نوجوان اسٹار سیم ایوب کے انداز سے تشبیہ دی ہے۔