ابرار حسین چوہدری
سیاسی سماجی شخصیت و سابق صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب اورسابق وائس چیئرمین یونین کونسل دکھالی عبدالحمید مغل نے زندگی کا بیشتر وقت فیملی کے ساتھ دبئی میں ہی گزرا انکے پاس دبئی میں بھی مسلم لیگ ن کی تنظیمی ذمہ داری تھی اس لیے پاکستان آ کر میدان سیاست میں کودنا ان کیلیے مشکل نہ تھا پاکستان آئے تو اعلیٰ قیادت نے صوبہ پنجاب یوتھ ونگ میں صدر (ایم وائے او صوبہ پنجاب) کی ذمہ داری سونپ دی صوبائی لیول پر پارٹی قیادت کی طرف سے ذمہ داری ملنے کے بعد عبدالحمید مغل نے دن رات محنت کی راولپنڈی ڈویڑن میں تنظیم کو فعال کیا بلدیاتی الیکشن کا وقت آیا تو عبدالحمید مغل عوام علاقہ کے مطالبہ پرالیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ کر لیا یونین کونسل دکھالی تحصیل کہوٹہ سے مسلسل تیسری بار معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد صدیق کامیاب ہوتے آ رہے تھے۔ مسلم لیگ ن کیلیے جہاں ایک سے زیادہ امیدوار سامنے کھڑے ہوں سیٹ اوپن چھوڑا ہی آسان ہوتا ہے یونین کونسل میں تمام پینل ہی تکڑے تھے اور خاص طور پر راجہ صدیق سابق ناظم اور حمید مغل کے پینل کے درمیان آخری دن تک کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جب الیکشن کے نتائج سامنے آئے تو عبدالحمید مغل کا پینل تقریباً ایک ہزار ووٹ کی برتری کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کر گیا یونین کونسل میں کامیابی کے بعد اگلا مرحلہ ضلع چیئرمین اور ضلعی اسمبلی کو قائم کرنے کا آتا ہے جو اس وقت مسلم لیگ ن کی ہی حکومت کی نااہلی سمجھیں یا راولپنڈی میں ن لیگ کے ذمہ داران کی کمزوری جو ضلعی چیئرمین کیلیے نہ تو الیکشن کروا سکے نہ ہی ضلعی اسمبلی فعال ہوئی جب ضلعی اسمبلی ہی فعال نہ ہوئی تو ممبر ضلع کونسل یا دوسرے بلدیاتی نمائندے کیسے اپنی یوسی میں بااختیار ہو کر فنڈز لاتے تمام بلدیاتی نمائندوں کیلیے ترقیاتی کام اور عوامی مسائل بغیر وسائل کے حل کرنا ایک بہت بڑا چیلج بن چکا تھا۔تحصیل کہوٹہ کے بلدیاتی نمائندوں کیلیے اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کہوٹہ نڑھ کے مقام پر آمد امید کی ایک کرن نظر آئی میاں نواز شریف کی آمد پر تمام یوسی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ملاقاتیں اور تعارف بھی ہوا، وزیراعظم نے کہوٹہ کی تمام یونین کونسل میں فراہمی گیس، بجلی، روڈز و دیگر ترقیاتی پروگرام کیلیے اربوں روپے کے اعلانات کیے، ان اعلانات پر ابھی کام ہو ہی رہا تھا کہ نواز شریف کی معزولی سامنے آ گئی مگر ساتھ ہی کہوٹہ کے ان نمائندوں کیلیے ایک اور امید نظر آ گئی وہ یہ کہ اسی حلقہ کے ایم این اے شاہد خاقان عباسی کا نام وزیراعظم کیلیے سامنے آ گیا اور وہ وزیراعظم پاکستان بن گئے اس طرح سابق وزیراعظم نواز شریف کے کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ نئی متعدد سکیمیں بھی پائپ لائن میں آنا شروع ہو گئی اس طرح عبدالحمید مغل سمیت متعدد یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کی برسات ہونے لگی اس کے ساتھ حمید مغل صاحب کا صدر ہاوّس سے بھی قریبی رابطہ تھا چوہدری نثار علی خان اور ان کے معاونین سے بھی معاونت لیتے رہتے تھے، مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے حمید مغل صاحب کے قریبی تعلقات بھی ان کے حقلہ کے لوگوں کے مسائل کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوئے جہاں اپنی یوسی کیلیے حمید مغل صاحب متعدد ترقیاتی سکیمیں لے کر آئے وہاں انہوں نے اپنے حلقہ میں تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دینے کی بجائے راضی ناموں پر زور دیا جرگہ سسٹم کے ذریعے لوگوں کے جگھڑے اور دیگر مسائل حل کیے علاقہ بھر میں کھیلوں کے فروغ میں بھی بھرپور حصہ لیا نوجوانوں کی ہر سطح پر اخلاقی سیاسی و مالی سپوٹ کرتے بھی نظر آئے وہ عملی سیاست میں آنے سے پہلے بھی ایک سوشل تنظیم کے ذریعے اس علاقہ کے مستحق لوگوں کی مدد امداد کرتے رہتے تھے اس لیے وائس چیئرمین منتخب ہونے سے قبل بھی علاقہ بھر کی معروف سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے انہوںنے اپنے تین چار سالہ دور اقتدار میں جو خدمت ممکن ہو سکی کی۔