115

ضلع راولپنڈی کے پٹواریوں کی ہڑتال،عوام رل گئے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلع راولپنڈی کے پٹواریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر ارسلان کے رویے کے خلاف ہڑتال کردی پیر کے روز ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث زمینوں کی خریدوفروخت اور فرد کا اجرا بند رھا انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر نے کہا کہ کلرسیداں کے پٹواری اپنی ضلعی تنظیم کے ساتھ ہیں ہڑتال غیر معینہ مدت تک ہے ہم سرکاری ملازم ہیں مگر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی کا پٹواریوں سے رویہ ناقابل برداشت اور غیر اخلاقی ہے حکومت قواعد بھی اس رویئے کی اجازت نہیں دیتے۔ان کے مطابق منگل کو بھی پٹواریوں کی ہڑتال جاری رہے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں