سردار بشارت،پنڈی پوسٹ/قیام پاکستان سے لیکر اب تک پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وطن عزیز کڑی اور کٹھن آزمائش سے گزر رہا ہے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ایسا خوف برپا کر دیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں پوری دنیا میں لاکھوں لوگ اس وائرس سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں داخل ہیں اسی طرح وطن عزیز میں بھی ساٹھ کے قریب اس وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں ہزاروں ہسپتالوں میں اس وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں ملک میں لاک ڈاو¿ن اور بروقت حکومتی اقدامات سے باقی دنیا کے مقابلے میں پاکستان کو اتنا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا جس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے قوم اپنے ڈاکٹر‘ پیرا میڈیکل سٹاف پاک فوج پولیس اور تمام اداروں کو جو اس فوری وبا کی جنگ میں وطن عزیز کی خاطر سربکف ہیں سوشل میڈیا ‘پرنٹ میڈیا اور مختلف ذرائع سے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جہاں باقی تمام ادارے حکومت کے ساتھ مل کر وطن عزیز کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہاں منتخب نمائندے بھی ملک کے اس مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ پیش پیش ہیں این اے ستاون سے منتخب عوام کا نمائندہ صداقت علی عباسی باقی تمام ایم این ایز سے سبقت لے گئے صداقت علی عباسی کپتان کا وہ
کھلاڑی ہے جو منتخب ہونے سے لے کرآج تک عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہے میرٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والا کپتان کا یہ کھلاڑی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں صداقت علی عباسی کا حلقہ کی پانچ تحصیلوں پر مشتمل اور انتہائی مشکل حلقہ ہے کہ جو مری ‘ پتن دھان گلی سے روات سے بگا شیخاں تک ہے اتنے بڑے حلقے میں عوام سے مکمل رابطے میں رہنا اور ان کی تمام تکالیف اور پریشانیوں کو دیکھ کر انتظامیہ سے مل کر انکا ازالہ کرنا انتہائی مشکل کام ہے مگر صداقت علی عباسی بااحسن اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ملک میں لاک ڈاو¿ن سے عوام میں کھانے پینے اور دیگر چیزوں کی قلت اور چند شر پسند اور موقع پرست لوگو رہنما ذخیرہ اندوزی شروع کر دی این اے ستاون میں جب عوام کو ان پریشانیوں کا سامنا ہو ا تو صداقت علی عباسی نے اپنے حلقے کی پانچوں تحصیلوں سے اپنے نیک اور ایماندار ورکر کی کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی سے ملاقات کی میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ حلقہ کی تمام تحصیلوں سے ایک ایک فوکل پرسن ڈسٹرکٹ فورڈ کنٹرولر راولپنڈی اور متعلقہ اے سی سے رابطے میں رہے گا اور حلقہ کی تمام تحصیلوں میں آٹے سمیت کھانے پینے کی تمام چیزوں کی قلت کے پیش نظر متعلقہ محکمہ جات سے مل کر آٹا سپلائی کو یقینی بنایا جاے گا مختلف مقامات پر سیل پوائنٹ لگائے گئے اور لوگو ں کو کنٹرول ریٹ پر آٹا مہیا کیا گیا اسی طرح انھوںنے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کا رپوریشن سے رابطہ کر کے اپنے حلقے کی تمام یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ‘ آٹا ‘ گھی اور تمام اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور زول منیجر یوٹیلٹی سٹورز این اے ستاون کی تمام تحصیلوں کے فوکل پرسن کا رابطہ کروایا تاکہ حلقہ بھر میں جہاں اشیائے خوردونوش کی قلت ہے انھیں زونل منیجر سے رابطہ کر کے یقینی بنایا جائے ،صداقت علی عباسی نے ہمراہ راجہ طارق مرتضیٰ چیئرمین آر ڈی اے‘ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ‘ ایم ایس ٹی ایچ کیو ‘ایس ایچ او کلرسیداں کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال میں موجود سٹاف سے ملاقات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی
پر خراج تحسین پیش کیا آئسولیشن وارڈ بھی گئے اسی طرح تحصیل ہوتھلہ میں قائم قرنطینہ سنٹر کا بھی دورہ کیا تمام میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی وہاں پر موجود سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا اسی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر مری کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر مری ُ ایس پی ‘ ایم ایس بھی انکے ہمراہ تھے وہاں پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامی امور کا جائزہ لیا اسکے علاوہ ہلال احمرکی بلڈنگ کا بھی دورہ کیا جس میں 19کمروں پر مشتمل قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا۔ صداقت علی عباسی واحدا یم این اے ہے جو ہر طرف حلقہ کے لوگوں کے لیے امدادی پیکج دے رہے ہیں تحصیل مری کے لیے پینتالیس لاکھ کا راشن مخیر حضرات کے تعاون سے دے دیا گیا جو اسلام آباد مارگلہ آفس میں گاڑیوں پر مری بھجوایا گیا اسی طرح کوٹلی اور کہوٹہ کے مخیر حضرات سے مختلف مقامات پر میٹنگ کر کے غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرایا ساگری سرکل کے تمام کمیٹیوں کے ممبران سے میٹنگ کر کے بیس لاکھ کا فنڈاکٹھا کیا اور گیارہ لاکھ کا راشن یوسی مغل‘ لوہدرہ ‘ ساگری ‘ بگا شیخاں اور تخت پڑی کے مستحق عوام کے گھروں تک پہنچایا اور نو لاکھ روپے گھر گھر جا کر لوگوں کو دیے صداقت عباسی نے سیاست سے بالاتر ہو کر بغیر تفریق کے غریب عوام کی مدد کر رہے ہیں جس کا اظہار نیشنل میڈیا بھی کر چکا ہے صداقت عباسی کے اس اقدام کو عوام نے سراہا اور موجودہ حالات میں جہاںبڑی بڑی شخصیات نے اپنے آپ کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا وہاں پر صداقت عباسی حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی یوسی سطح تک کی ٹیم کے ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے مشکل کی اس گھڑی میں امدادی پیکج دے رہے ہیں صداقت عباسی نے ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں اور عوام کا درکھ درد رکھنے والے اور مصیبت کے وقت عوام کا دست بازو بننے والا عوامی نمائندہ ہے۔
226