واہ کینٹ(راجہ ارشد کیانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)کنال ٹاؤن ٹیکسلا میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔شوہر نے بیوی کو گھر یلو جھگڑے پر گولیوں سے بھون ڈالا۔قاتل موقع سے فرار پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد پولیس نے لاش مارچٹر خانے میں جمع کروا دی۔لواحقین کے کراچی سے آنے کے بعد لاش ان کے حوالے کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کینال ٹاون ٹیکسلا میں شوہر نے بیوی کو گھریلو جھگڑے پر گولیوں سے بھون ڈالا ملزم ریاست علی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے دونوں بیٹوں کو لے کر موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی وہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ماچسٹرخانے میں منتقل کر دیا گیا کیونکہ مقتولہ کے ورثائکراچی میں تھے اور انکا آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے جب وہ آئیں گے تولاش ان کے حوالے کر دی جائے گی۔
590