شاہ باغ کلرسیداں روڈ پر علی الصبح ٹریفک کے دو حادثات میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلے واقعہ میں ڈمپر کلرسیداں کی جانب رواں تھا جو شاہ باغ کے مقام پر الٹ گیا جس سے ڈرائیور رضوان زخمی ہو گیا ۔اس دوران ایک اور ڈمپر بھی بیچ سڑک خراب ھو گیا جسکی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار ھو گئی پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوڑی کا عملہ ، سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کےسیکٹر انچارج انسپکٹر سعید رسول اور بیٹ انچارج سہیل صابر موقع پر پہنچ گئے اور ٹریفک کو رواں کیا جبکہ اسی دوران دو موٹر سائکل آپس میں ٹکرا نے سےڈرائیور عمر فاروق ولد علی اصغر سکنہ دکھالی اورافتاب حسین ولد صابر حسین شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلر سیداں روانہ کر دیا گیا۔ادھر عوام الناس نے ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کی کارکردگی کو سراہا ھے۔
143