راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ (این ڈبلیو ڈی) میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں چون کہ 54 خوارج جہنم واصل کیے گئے؛ اسی سلسلے میں 27/28 اپریل 2025 کی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ، پاکستان-افغانستان سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران مزید 17 خوارج، جو اپنے بھارتی آقاؤں کے اشارے پر کام کر رہے تھے، ہلاک کر دیے گئے۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
گزشتہ تین روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے گئے خوارج کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔