سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک واٹس ایپ کال ٹرائل مسترد کرتے ہیں، بانی چیئرمین تحریک انصاف ویڈیو لنک وٹس ایپ کال ٹرائل میں پیش نہیں ہوں گے۔ یہ فیصلہ بانی چیئرمین کو آیسولیٹ کرنے کے لیے ہے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک وٹس ایپ ٹرائل فری شفاف ٹرائل کا قتل ہے، ہم ایسے تمام ٹرائل کا مکمل بائیکاٹ کریں گے، وکلاء اور فیملی کی موجودگی اوپن عدالت ٹرائل آئین آرٹیکل 10 اے کا تقاضا ہے۔