141

سیکرٹری جنر ل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا عہدے سے مستعفی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مسلسل تنقید کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفی دیا۔مزید بتایا کہ سلمان اکرم راجا کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے . نامزد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال خالی ہے، دو ماہ اور اکیس دن گزر جانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا نیا جنرل سیکرٹری تعینات نہ ہو سکا۔

عمر ایوب نے 7 ستمبر کو باضبطہ طور پر جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔سلمان اکرم راجہ کو بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد سیکرٹری جنرل لگانے کے لئے نامزد کیا گیا تھا، وہ انہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا وہ تاحال نامزد تھے مگر آج انہوں ںے بھی استعفی دے دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کے حوالے سے چند رہنمائوں کو سلمان اکرم راجہ پر تحفظات تھے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے سلمان اکرم راجہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں