سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 2سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزامقرر !

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)اسلام آباد میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں، نگرانی کے نظام اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا ان میں غیر قانونی مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کم از کم 2 سال قید، 2 لاکھ روپے یا اس سے زائد جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔کیپٹل سیف سٹی اتھارٹی آرڈیننس 2026 نافذ ہونے کے بعد کسی بھی شخص کو قانونی اجازت کے بغیر اتھارٹی کے آلات اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، توڑنے، ہٹانے، غلط استعمال کرنے یا ان کے کام میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قانون کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کو عوامی اور نجی مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور فائبر آپٹک نیٹ ورکس کو اپنے نگرانی کے نظام سے منسلک کرنے اور ان کا معائنہ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔مزید برآں، سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے ریکارڈ کیا گیا ڈیٹا قانونِ شہادت 1984 کے آرٹیکل 164 کے تحت عدالتوں میں بطور ثبوت بھی پیش کیا جا سکے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.