287

سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر علاقے میں فنڈز تقسیم کر رہا ہوں‘راجہ صغیر احمد

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ جس طرح عمران خان پورے ملک کا وزیر اعظم ہیں اسی طرح میں بھی پی پی 7 کا منتخب نمائندہ ہوں اور علاقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروا رہا ہوں،بعض لوگوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہے کہ میں مسلم لیگ (ن) والوں کو فنڈز تقسیم کر رہا ہوں ایسے لوگوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنا علاج کروائیں۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی کلر سیداں میں 22 کروڑ 36 لاکھ جبکہ تحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں میں 3 کروڑ 9 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور ان میں سے بیشتر منصوبے مکمل بھی ہو چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر علاقے میں فنڈز تقسیم کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سمیت، کسان کارڈز اور صحت کارڈز کی تقسیم میں وزیر اعظم عمران خان نے کسی سے بھی نہیں پوچھا کہ اس کا تعلق کس جماعت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو بھاری شکست دے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے جن جن افراد نے میرے انتخابی نشان پر مہر ثبت کر کے مجھے کامیابی دلائی میں ان سب کا مشکور ہوں مگر اس وقت میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور اپنے انتخابی حلقوں چاہئے اس میں اکثریت میرے مخالفین کی ہی کیوں نہ ہو بنیادی مسائل کا خاتمہ میرے اہداف ہیں جنہیں ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھونگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہنا کہ جن کا یہ خیال ہے کہ میں صرف مسلم لیگ (ن) کے سپورٹروں میں فنڈز تقسیم کر رہا ہوں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنا علاج کروائیں۔انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ میرے فنڈز کی تقسیم پر اعتراض کریں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں