سٹی ٹریفک پولیس ضلع مری کو موبائل لائسنس وین فراہم کر دی گئی۔

مری(اویس الحق سے) مری کی عوام کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ڈارئیونگ لائسنس کی مزید اور جلد سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مری کو موبائل لائسنس وین فراہم کر دی گئی۔

اس طرح اب موبائل لائسنس وین کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولت میسر ہوگی۔

ایسے میں ڈی پی او مری آصف آمین اور سی ٹی او مری وسیم اختر کی جانب سے باقاعدہ افتتاح کر دیا گیاجس میں مری کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقامی لوگوں اور سیاحوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور کہا کہ شہریوں کو لائسنس کے حصول میں آسانی فراہم کرنا حکومت پنجاب کا بڑا قدم ہے،موبائل وین جدید سہولیات سے آراستہ، تمام لائسنسنگ سروسز مہیا کرے گی۔ مری میں عوامی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کا جدید اقدام مریم نواز کے وژن کے تحت کیا جا رہا ہے۔