راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کے دہائیوں سے محکمہ سول ڈیفنس میں کام کرنے والی رضاکاروں کی تنظیم کو غیر فعال کر دیا جبکہ تین سے زائد رضاکاروں کو روزانہ کی اجرت پر اعلی افسران کے گھروں میں ڈیوٹی پر مامور کر دیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اعلی افسران کو اعتماد میں لیے بغیر سول ڈیفنس میں موجود رضاکاروں کی ایسی تنظیم جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر رسپانس کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے دکھائی دیتے تھے جبکہ اس تنظیم کا اہم رول محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کی اپنی ایک مثال قائم کرنا تھا
اسی طرح مری کے واقعہ میں اور ملک میں پیش انے والے دوسرے واقعات کے دوران اس تنظیم کے جو کہ چیف وارڈن وارڈن اور دیگر عہدے دوران پر مشتمل ہوتی تھی اس کو اچانک ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے اور اس تنظیم کو مکمل غیر فعال کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 300 سے کے قریب ایسے رضاکاروں کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جو سول ڈیفنس راولپنڈی میں ڈیلی ویجز پہ کام کر رہے ہیں اور یہ زیادہ تر افسران کے گھروں میں ان کام کرتے دکھائی دیتے ہیں اور کی رضاکاروں کو کمشنر افس ڈپٹی کمشنر افس اے ڈی سی جی افس اور دیگر اعلی افسران کے افس میں گیٹ پر دروازہ کھولنے کے لیے بٹھایا گیا ہے تنظیم کی اچانک غیر فعال ہونے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے