راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے تھانہ جاتلی میں مذہبی منافرت پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مبشر حسین کیانی انچارج چوکی دولتالہ نے نے درخواست میں بتایا کہ تھانہ جاتلی میں ڈی ایف سی تعینات ہوں مجھے زائد اشرف ملک محمد اشرف سکنہ آہدی نے بتایا کہ فیس بک پر ایاز کسانہ نام سے آئی ڈی بنی ہوئی ہے
اور اس آئی ڈی سے ایک شخص پینٹ شرٹ میں ملبوس نام و پتہ نامعلوم،صحابی رسول ﷺ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کر رہا ہے جس پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ آئی ڈی چوہدری ایاز ولد نامعلوم سکنہ دولتالہ شہر جو انارکلی بازا رمیں کسانہ مسجد کے سامنے گارمنٹس کی دوکان کر تا ہے جس پر تھانہ جاتلی پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔