سموٹ (نمائندہ پنڈی پوسٹ )سموٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گیا۔ چھپر شریف فیڈر سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،
جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی سے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ مریضوں، بچوں اور بزرگوں کو خصوصی طور پر مشکلات کا سامنا ہے
۔ آئیسکو سب ڈویژن بیول کے لینڈ لائن فون نمبر پر کال کی جائے تو مسلسل مصروف رہتا ہے۔
عوام نے انتظامیہ سے فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔