سروسز ہسپتال لاہور کا جونئیر کلرک رشوت لیتے ہوئے گرفتار

(پنڈی پوسٹ نیوز)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور نے سروسز ہسپتال کے نرسنگ سیکشن میں کارروائی کی اور جونئیر کلرک حافظ محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم نے میٹرنٹی لیو کی منظوری کے عوض رشوت طلب کی تھی، اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے۔دوسری جانب ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔