راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم دوسرے روز بھی جاری رہی 12 روزہ مہم مقررہ 65 ہزار 950 کے یومیہ ہدف کا صرف 75 فیصد ہدف حاصل کیا جا سکا والدین کے انکار پر 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی تاہم ضلع راولپنڈی میں ویکسینیشن مہم دیگر اضلاع سے بہتر ہے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ویکسینیشن مہم میں 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین دی جارہی ہےمہم کا ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں دیگر اضلاع سے راولپنڈی میں ویکسینیشن مہم میں تحصیل کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سب سے آگے، 86 فیصد ہدف حاصل کیاگیا ٹیکسلا اور کلر سیداں میں کارکردگی بہتر نہ رہی ، صرف 61 اور 63 فیصد ہدف پورا ہوا محکمہ ہیلتھ نے والدین کے انکار اور غلط فہمی کو ویکسینیشن میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے راولپنڈی سٹی، کینٹ اور رورل میں سب سے زیادہ بچیوں کی ویکسینیشن کروائی گئی اتھارٹی حکام کے مطابق ہم نے روزانہ 33 ہزار بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن دینے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے ویکسینیشن مہم میں ہماری کارکردگی دیگر اضلاع سے بہتر ہے ہم نے امام مساجد سمیت عوامی حلقوں کو اس مہم میں اعتماد میں لیا ہے سیکریٹری ایجوکیشن نے لیٹر جاری کیا ہے کہ والدین کو اعتماد میں لے کر بچیوں کو ویکسینیشن دی جائے ہم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بجے ذریعے طالبات کو سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن بارے بریفننگ دے رہے ہیں۔
اہم خبریں
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.
کراچی کیلئے سڑکوں اورفلائی اورز نیاجال اربوں کا ترقیاتی بجٹ منظور
مینگو ڈپلومیسی ،پاکستان کا76ممالک کے سر براہان کو 34ٹن آم تحفے میں دینے کا فیصلہ
وزیر مملکت داخلہ کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ۔