پاکستان میں الیکشن 2024 کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ،امارات میں مقیم معروف برٹش پاکستانی بزنس مین اور سرمایہ کار شکیل احمد میر نے اپنے نجی تجارتی گروپ کی جانب سے ویژن پاکستان کے آغاز کا اعلان کردیا۔۔اس حوالے سے دبئی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ویژن پاکستان کا مقصد نئی آنے والے حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان میں معاشی ترقی اور سماجی تحریک کو فروغ دینا ہے
مزید تفصیلات دبئی المدثر نیوز ایجنسی کی اس رپورٹ میں یواےای میں مقیم معروف برٹش پاکستانی سرمایہ کار اور سماجی شخصیت شکیل احمد میر نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ویژن پاکستان کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے اپنے تجارتی گروپ کے صدر ڈاکٹر عمیر کے ہمراہ دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر شکیل احمد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن 2024 کے بعد پاکستانی معیشیت کے فروغ کے لئے وہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ ویژن پاکستان کی تشہیر کریں گے اور نئی آنے والی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان مین ایکو اسمارٹ ہاؤسنگ متعارف کرائی جارہی ہے۔
مشرق وسطی میں مقیم پاکستانیوں کے لئے رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل احمد میر اور ڈاکٹر عمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ٹریڈ گیٹ ایکو سسٹم بھی متعارف کررہے ہیں جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک پہنچانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔۔۔اس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔
گروپ کے صدر ڈاکٹر عمیر کا کہنا تھا کہ ویژن پاکستان کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔۔خود کفیل روزگار کو فروغ دیا جا سکے اور کیریئر گروتھ ہب قائم کیے جا سکیں۔میر گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر شیکیل احمد میرویژن پاکستان کا آغاز پاکستان سے کررہے ہیں۔۔جہاں وہ پاکستانی سرمایہ کاروں اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔