ستائیسویں آئینی ترمیم: آرمی چیف اب کمانڈر آف ڈیفینس فورسز بھی ہوگا

آرٹیکل 243 میں ترمیم، جنگی صورتحال میں مشترکہ کمانڈ کے لیے نیا نظام تجویز

اسلام آباد (حذیفہ اشرف) حکومتِ پاکستان نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت آرٹیکل 243 میں اہم ترامیم پیش کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد آئندہ کوئی بھی آرمی چیف تعینات ہوگا تو وہ صرف بری فوج کا سربراہ نہیں بلکہ کمانڈر آف ڈیفینس فورسز بھی کہلائے گا، یعنی تمام مسلح افواج — بری، فضائی اور بحریہ — کی مرکزی کمانڈ اس کے ماتحت ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس لیے ضروری ہے تاکہ جنگ یا ہنگامی صورتحال میں فورسز کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی بہتر ہو اور فیصلے فوری اور مؤثر انداز میں کیے جا سکیں۔