راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنرراولپنڈی عا مر عقیق خان نے کہا کہ کسی بھی مہم کے شروع ہونے سے پہلے اسکے انتظا مات کا جائزہ اجلاس نہایت اہم ہے جسکے ذریعے ہم مہم میں آنے والے چیلنجز کو سمجھتے ہوئے اسکے لئے بہترین سٹریٹیجی بنا سکتے ہیں۔ رواں سال کی رواں سال کی چو تھی انسداد پو لیو مہم02 اگست سے شروع ہو گی اور 06 اگست2021 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ آنے والی پو لیو مہم کے لئے ٹار گٹس پر فوکس کیا جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ انسداد ڈینگی و کورونا مہم کی و جہ سے انسداد پو لیو مہم کسی صورت متا ثر نہ ہو نے پائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاہے بگاہے اس مہم کے انعقاد کا مقصد بچوں کو حفا طتی قطرہ جات کے ذر یعے محفوظ کر نا اور ان میں قو ت مدا فعت کا اضافہ کرنا ہے اس لئے ہماری بھر پور کو شش ہو نی چا ہیے کہ پا نچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہ رہے کیو نکہ محروم ر ہنے والا بچہ نہ صرف خود وا ئرس کا شکا ر ہو سکتا ہے بلکہ وہ دوسرے بچوں کے لئے بھی خطرے کا باعث بنتا ہے۔ان خیا لات کا اظلار انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں منعقدہ پو لیو اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کواٹر) عبد اللہ محمود، چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر احسان غنی، ایریا کوارڈ ینیٹر و رلڈ ہیلتھ آر گنا ئز یشن ڈا کٹر حناء،فوکل پر سن چو ہد ری محمد حسین و دیگرمتعلقہ سر کا ری افسرا ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ انسدا د پو لیو مہم کو قو می فر یضہ سمجھ کر انجام د یتے ہو ئے اس میں نہ صر ف پیشہ ورانہ ذ مہ اری کا مظا ہرہ کیا جائے بلکہ اسے سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا نے میں اپنا فعا ل کردار ادا کیا جا ئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ دور افتادہ اور مسا فر بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے اور پو لیو و ر کر زکی خصو صی ٹر یننگ کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ آگا ہی سیشنز کے ذ ر یعے وا لد ین کی اس مہم میں شمولیت کروا ئی جائے اوران میں یہ احسا س بیدا ر کیا جائے کہ ان کی ذرا سی لاپروا ہی ان کے بچے کے لئے عمر بھر کا رو گ بن سکتی ہے۔
169