316

روات میں ڈاکو فیملی سے 10 لاکھ چھین کر فرار

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت کے علاقہ روات میں فیملی سے گن پوائنٹ پر 10 لاکھ روپے چھین لئے ،زرائع کے مطابق انور نامی شخص اپنے بیٹے سلیم انور کے ہمراہ بنک سے 10 لاکھ کیش نکلوا کرگھر جارہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 10 لاکھ نقدی چھین لی ،

شہری انور اپنے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں 10 لاکھ نکلوا کر آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جان ومال کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں