356

روات میں بیکری اور گوجرخان میں کریانہ سٹور پر ڈکیتیاں

گوجرخان (نمائندگان پنڈی پوسٹ)مسلم سکول کے نزدیک واقع شیخ اسلم سٹور پر مسلح ڈکیتی کی وارادت۔ تفصیلات کے مطابق چار نقاب پوش نوجوان سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر سٹور کے مالک اور دوکان میں موجود گاہکوں سے تقریباً ایک لاکھ روپے نقد ی موبائل فون اور موبائل کارڈز لوٹ کر با آسانی فرار ہو گے۔ یاد رہے کہ اس سٹور پر قبل ازیں بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں جبکہ روات میں ڈکیت بے لگام ہو گئے۔گزشتہ رات روات کی مشہور و معروف الکوثر بیکری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار مسلح نقاب پوش الکوثر بیکری میں داخل ہوے اور لاکھوں کی نقدی لوٹ لی ذرائع کے مطابق ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور باآسانی ڈکیتی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں