365

روات تا ڈھڈیال چکوال روڈ کیلئے 1ارب 27کروڑ منظور

لاہو ر(سی این پی)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پہلے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 10 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 45 ارب 55کروڑ 51 لاکھ 72 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی میں راوت ہراکا ڈھڈیال روڈ(لمبائی 36 کلومیٹر)فیز I) کیلئے 1 ارب 27 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار روپے، راولپنڈی میں کہوٹی تا کلیاری روڈ کی تعمیر (لمبائی 31 کلومیٹر) (ترمیمی) کیلئے 52 کروڑ 69 لاکھ 84 ہزار روپے اور لئی نالہ ایکسپریس اور اس کے ساتھ اربن ری جنریشن منصوبہ کے سلسلہ میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 10 کروڑ 44 لاکھ 85 ہزار روپے جبکہ دیگر اضلاع کے متعدد منصوبے شامل ہے۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اوردیگر ضروری انتظامات کوفی الفور حتمی شکل دی جائے۔ محکمہ آبپاشی سیلاب کے پیش نظر بھرپور منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کرے اور فلڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر درکار آلات، مشینری او رانسانی وسائل کا اہتمام کیا جائے۔ ممکنہ سیلاب کے انتظامات میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں جانی او رمالی نقصان سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو ابھی سے مانیٹر کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات کا حصول یقینی بنایا جائے۔پیشگی انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں او راداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سطح پر ایمرجنسی پلان تیار کیے جائیں۔اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے اور سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو موسم اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ رکھاجائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں